Home Blog Page 44

Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj

Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj
Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj

Hormones Or Khawateen Ki Mukhtalif Bimarion Ka Ilaj

ہارمونز سمیت خواتین کی مختلف بیماریوں کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے کیا بتایا؟ جانیں

خواتین کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل دن نہ دن خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور ہارمونز کے نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ان میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ مستقبل میں جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس لئے خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں تاکہ وہ صحت مند رہ سکیں ۔
ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ” آج کل خواتین میں PCOS یعنی Polycystic Ovaries Syndrome کی بیماری بہت عام ہے جوکہ ہارمون کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے کیونکہ ہم جو ہم کھاتے ہیں وہی جسم پر اثر نظر آتا ہے۔ وہی غذا ہمارے خون کا حصہ بنتی ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بنتی ہیں“-
آج کل لڑکیاں کھانے میں دودھ کا استعمال نہیں کرتیں، نہ سالن والی غذاؤں کو زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نہ ورزش کرتی ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے کیلشئیم اور پروٹین کی کمی تو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی ہارمونز میں بھی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو کہ بانج پن کی وجہ بنتے ہیں۔

ٹپ 1 :

اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ٹپ بھی بتائی: ” خواتین کو چاہیے کہ میتھی کا استعمال زیادہ کریں چاہے کھانے میں کھائیں یا قہوہ بنا کر پیئیں۔ کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن پیدا ہوتا ہے اور میتھی میں ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل میں مفید ہے”۔

ٹپ 2 :

اس حوالے سے ایک اور ٹپ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: ”مخصوص ایام میں بے قاعدگی بھی اگر ہو جائے تو ایسی خواتین بینگن کا استعمال کریں اس کے علاوہ جامن کے پتوں کا قہوہ بنا کر پئیں”- یہ دونوں اجزاء پی سی او جیسے مسائل کو ختم کرنے اور ماہواری کی پیچیدگیوں کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

ٹپ 3 :

وہ خواتین جو ان اندرونی مسائل کی وجہ سے بے اولاد ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ ” مولی کے بیج ” روزانہ رات کو سونے سے قبل نیم گرم پانی سے کھا کر سوئیں، یہ ایک قدرتی سبزی ہے جو حمل کے ٹہر میں ان کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو اووری اور نظامِ حمل کے افعال کو طاقت دینے کا کام کرتے ہیں۔

#healthtips #health #healthylifestyle #healthyliving #fitness #healthy #healthyfood #healthcare #wellness #nutrition #covid #healthyeating #weightloss #beautytips #healthiswealth #skincare #healthandwellness #stayhealthy #fitnessmotivation #healthylife #beauty #vegan #diet #healthbenefits #selfcare #tips #healthytips #workout #healthtipsoftheday #bhfyp

Shahi Gola Kabab Masala Recipe In Urdu

Shahi Gola Kabab Masala Recipe In Urdu
Shahi Gola Kabab Masala Recipe In Urdu

Shahi Gola Kabab Masala Recipe In Urdu

شاہی گولا کباب مصالحہ

 

اجزاء:
گائے کا قیمہ آدھا کلو
پیاز (تلی ہوئی) آدھی پیالی
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا ناریل ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ
بھنے ہوئے چنے ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا کچا پپیتا آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا٬ ہری مرچیں٬ ہری پیاز٬ ٹماٹر سجانے کے لیےمصالحہ بنانے کے اجزاﺀ

پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) دو عدد
پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) دو کھانے کے چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک تین چوتھائی چائے کا چمچ
تیل آدھی پیالی

خشخاش٬ ناریل اور زیرہ توے پر بھون لیں-
پھر انہیں چنوں کے ساتھ باریک پیس لیں-
قیمے میں چنے کا آمیزہ اور باقی تمام اجزاﺀ ملا کر بڑے کوفتے بنا کر رکھ لیں-
دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں٬ اس میں مصالحے کے باقی اجزاﺀ ملا کر اچھی طرح سے بھونیں اور پھر آدھی پیالی پانی شامل کر کے چند منٹ پکائیں-
اس میں کوفتے شامل کریں اور ڈھکن ڈھانک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکا کر ڈش میں نکال لیں-
مزیدار گولا کباب٬ ہری مرچوں٬ ہری پیاز اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں-
#recipes #food #foodie #foodporn #cooking #foodphotography #instafood #recipe #yummy #foodstagram #foodblogger #homemade #healthyfood #delicious #easyrecipes #tasty #foodlover #healthy #homecooking #healthylifestyle #dinner #vegan #recipeoftheday #healthyrecipes #chef #instagood #foodies #baking #breakfast #bhfyp