Murgh Korma Recipe In Urdu
Murgh Korma Recipe In Urdu

مرغ قورمہ

Murgh Korma Recipe In Urdu

اجزاء:
•مرغی_____ 1 عدد
•پیاز_____ 180گرام
•لہسن_____ 15 گرام
•ادرک_____ 15 گرام
•گھی_____ 220گرام
•دہی_____ 180گرام
•نم اور سرخ مرچ_____ حسب ذائقہ
•زیرہ سیاہ_____ 1چائے کی آدھی چمچی
•زیرہ سفید_____ 1چائے کی ایک چمچی
•سوکھا دھنیا_____ 1چائے کی آدھی چمچی
•کالی مرچ_____ 6عدد
•لونگ_____ 6 عدد
•دار چینی_____ 1 چھوٹا سا ٹکڑا
•موٹی الائچی_____ 3 عدد
•سبز الائچی_____ 4 عدد
•کیوڑہ_____ 1 بڑا چمچہ
•زعفران_____ 1 رتی

مرغی کاٹ کر صاف کر لیجئے اور حسب پسند چھوٹے یا بڑے ٹکڑے بنا لیجئے اور کم ازکم 24گھنٹے ریفریجریٹر میں رکھئے پیاز باریک لچھے دار کاٹ لیں۔
لہسن اور ادرک علیحدہ علیحدہ پیس لیں۔
لونگ اور دار چینی کے علاوہ باقی سب مصالحہ باریک پیس کر رکھ لیں گھی کو کڑا کڑا لیں، اس میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں۔
پیاز کا رنگ سنہری ہو نا چاہئے۔
پیاز کو گھی میں سے نکال کر باریک پیس لیں اب اس گھی میں مرغی کے ٹکڑے ثابت لونگ اور دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ وہ ہلکی ہلکی سرخ نظر آنے لگے پھر اس پر دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور بھونتے جائیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور اچھی طرح گھی چھوڑ دے تو اس پر پسا پوا لہسن اور نمک ڈال دیں۔
پھردو چار چمچے چلانے کے بعد ادرک ڈال دیں۔
دو چار چمچے چلانے کے بعد پسا ہو امصالحہ ڈال دیں اور دو منٹ تک بھونیں ۔
پھر پسا ہوا مصالحہ اور سرخ مرچ ڈال دیں۔
اور پانی کا چھینٹا دے دے کر بھونیں دومنٹ تک بھوننے کے بعد اس میں اتنا پانی ڈا لیں کہ گوشت گداز ہو جائے اور تھوڑ اسا شور با بھی رہ جائے۔
اس کے بعد سبز الائچی زعفران اور کیوڑا ملا کر پیس لیں اور سالن میں ڈال کر اسے پانچ منٹ تک دم نچت کر دیجئے۔
تاکہ مہک اٹھے اور گھی چھوڑ دے ۔
پھر اتار لیجئے اور مزے سے کھائیں۔
#chickencurry #chicken #foodporn #food #indianfood #foodie #curry #foodphotography #instafood #foodblogger #foodstagram #chickenrecipes #homemade #foodlover #yummy #lunch #dinner #foodiesofinstagram #homemadefood #homecooking #foodgasm #foodies #delicious #rice #chickenwings #currychicken #chickens #chickenlove #chickensofinstagram #bhfyp

Leave a Reply