Chicken Pasanday Recipe In Urdu
Chicken Pasanday Recipe In Urdu

Chicken Pasanday Recipe In Urdu

Chicken likes
Ingredients:
Want to make instant favorites but don’t have beef, so now make chicken favorites with delicious treats that are fun to eat.
So let’s tell you the easiest recipe to make instant chicken picks.

Method:

Wash a kilo of boneless chicken and add soy sauce, white vinegar, two tablespoons of baking powder, and a crushed onion, mix well and cover the lid.
Heat oil in a pan, fry the onion and add ginger garlic paste, turmeric, red chili powder, coriander powder, black pepper powder, hot spices, and chaat spices and cook well for ten minutes.
Then add four crushed almonds, four crushed cashew nuts, and four crushed grams and cook, add yogurt, and fry the spices well.
Now add the seasoned chicken to the spices and cook for 20 minutes.
Get ready for your invitations. Whatever makes you enjoy your sehri easily.

Tip:
* Sauce in chicken etc. If you leave it in the evening, it will become even faster at night.
* Make onion paste and use it, then the taste will be full and the spices will be well fried.
* Finally, you can also use coal.

چکن پسندے
اجزاء:
جھٹ پٹ پسندے بنانا چاہتی ہیں لیکن گائے کا گوشت نہیں ہے تو اب بنائیں مرغی کے گوشت سے ایسے ذائقے دار دعوتوں والے پسندے جن کو کھاتے ہی مزہ آجائے۔
تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو جھٹ پٹ مرغی کے پسندے بنانے کی آسان ترین ریسیپی۔

ترکیب:

٭ ایک کلو بون لیس چکن کو دھو لیں اور اس میں سویا سوس، سفید سرکہ، دو چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک پسی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ پتیلی میں آئل گرم کریں، پیاز بھونیں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح دس منٹ پکائیں۔
٭ پھر اس میں چار پسے ہوئے بادام، چار پسے ہوئے کاجو اور چار ہی پسے ہوئے چنے ڈال کر پکائیں، اس میں دہی شامل کریں اور مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں۔
٭ سوس لگی ہوئی چکن کو اب مصالحے میں شامل کرلیں اور بیس منٹ پکائیں۔
٭ لیجئیے تیار ہیں آپ کے دعوتوں والے پسندے جو کرے آپ کی سحری کا مزہ دوبالا وہ بھی آسانی سے۔

ٹپ:
٭ چکن میں سوس وغیرہ اگر آپ شام کو ڈال کر چھوڑ دیں گی تو رات میں یہ اور بھی جلدی بنیں گے۔
٭ پیاز کا پیسٹ بنا کر اس میں استعمال کریں تو ذائقہ بھی بھرپور آئے گا اور مصالحہ بھی اچھا بھن جائے گا۔
٭ آخر میں آپ کوئلے کا دم بھی لگاسکتی ہیں ۔

 

Leave a Reply