Explain the meaning of research Explain the importance and necessity of research in communication

Explain the meaning of research. Explain the importance and necessity of research in communication.

Research:

Explain the meaning of research Explain the importance and necessity of research in communication. Man has a curious instinct from the very beginning. He started searching for words like what, why, and how and revealed many secrets and hidden aspects of the universe. His curious instincts gave such information about the material, biological and social aspects of the universe, due to which the world today exists in such a form, which is moving like a flowing ocean. However, man’s curiosity does not allow him to stay anywhere, that is why he is still wandering in search of the best and new worlds and will always remain so.
Research means doing analytical studies using scientific methods to solve problems very carefully, which will solve the problem or reveal the problem itself. The research comes from the Arabic language, which means to discover, to discover, to investigate, or to investigate and this meaning itself is very significant, which describes this field very well.
When research is done in a systematic way, it also creates new knowledge. The research we are talking about is related to education, ie research can be done on any subject, be it medical or non-medical, information technology, or anything else. If you want to do research then You have to think about the subject or find the problem that you are going to research. There should also be a list of related questions, the answers to which you
Will find

Types of research:

When we work on any basic scientific theory, it is called basic research
It is said that in the second category when we solve a practical task, it is called applied research. The research in which we talk about statistics and present our ideas through statistics is called Quantitative Research. If a theory is proved through experiments and arguments, it is called qualitative research, while repeating any one action over and over again until the expected results come out, is called iterative research. Research requires a step-by-step process, such as first observation, then background research, then assumptions, and then a simple strategy or experiment.

The application of research

Explain the meaning of research Explain the importance and necessity of research in communication Doing research not only for yourself but also going into the depths of any subject or thing brings out some results which are beneficial for everyone and if later people want to continue this research then your hard work will be theirs. Come in handy, Therefore, the quality of your research should be very high so that it can be applied to any future project.

Research Objectives

Explain the meaning of research Explain the importance and necessity of research in communication Doing research on anything is no less than a challenge, but in the case of success, the honors and honors that come to you are no substitute for the blessings. Therefore, when you have the opportunity, do in-depth research on the subject of your interest, whether it is an integral part of your degree or the spirit of service to the country and the nation. Rather, they seek answers to questions by removing the confusion that arises in the windows of the mind. It removes the ambiguity in their minds about various explanations and assumptions and it also benefits society. The study greatly enhances his knowledge and skills, he is aware of all the facts and it is easy for him to analyze. With regard to research on any topic or finding solutions to problems, many aspects come to the fore and instead of one, many ways or methods come to the fore. As the windows open, he begins to understand the conscience of the researcher, which accelerates his self-consciousness. As he reads the published material and begins to engage in research, he also begins to realize his interest, whether his interest is increasing or decreasing. This is the time to decide whether to continue research or not.

Research Stages

There is a research method, according to which you have to carry out your research step by step. The layout is something like this.
1. Topic selection, 2. Explain the problem, 3. Study of scientific material, 4. Finding research space, 5. Explaining assumptions, 6. Research design 7. Experimenting, 8. Analyzing the statistics obtained, 9. Interpreting the Conclusions Concluded, 10.
Prepare a final report of your work.

You can complete your research by following these steps. There is nothing wrong with relying on your seniors or the internet to better understand or accomplish any stage.

تحقیق کا مفہوم بیان کریں۔ ابلاغ میں تحقیق کی اہمیت اور ضرورت بیان کریں۔

تحقیق

انسان شروع ہی سے متجسس جبلت کا حامل ہے۔کیا،کیوں اورکیسے جیسے لفظوں کی اس نے کھوج شروع کی اور کائنات کے کئی راز اور پوشیدہ پہلو کھول کر رکھ دیے۔ اس کی متجسس جبلت نےکائنات کے مادی، حیاتیاتی اور سماجی پہلوؤں کے بارے میں ایسی معلومات دیں، جس کی وجہ سے آج دنیا ایسی شکل میں موجودہے، جو ایک بحر رواں کی مانند چل رہی ہے۔ تاہم انسان کا تجسس اسے کہیں ٹکنے نہیں دیتا، اسی لئے خوب سے خوب تر اور نئی دنیاؤں کی کھوج میں وہ آج بھی سرگرداں ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
تحقیق کا مطلب ہے مسائل کو حل کرنے کیلئے بہت احتیاط کے ساتھ سائنسی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے تجزیاتی مطالعہ کرنا، جس سے مسئلےکا حل یا خود مسئلہ کھل کر سامنے آجائے۔ تحقیق عربی زبان سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے دریافت کرنا، کھوج کرنا،چھان بین یا تفتیش کرنا اور یہ معنی خود بھی بڑے معنی خیزہیں،جو اس شعبےکو عمدگی سے بیان کرتے ہیں۔
تحقیق اگر منظم انداز سے کی جائے تو اس سےنیا علم بھی تخلیق ہوتا ہے۔ ہم جس تحقیق کی بات کررہے ہیں وہ تعلیم کے حوالے سے ہے یعنی تحقیق کسی بھی موضوع پر کی جاسکتی ہے، چاہے وہ طبّی ہو یا غیر طبّی، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہو یا کسی بھی چیز کے بارے میں۔اگر آپ نے تحقیق کرنی ہے تو آپ کو موضوع سوچنا ہوگا یا وہ مسئلہ کھوجنا ہو گا، جس کے بارےمیں آپ تحقیق کرنے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سے متعلقہ سوالات کی فہرست بھی ہونی چاہئے، جن کے جوابات آپ
تلاش کر گے۔

تحقیق کی اقسام 

جب ہم کسی بھی بنیادی سائنسی نظریہ پر کا م کرتے ہیں تو اسے بنیادی تحقیق
کہتے ہیں دوسری قسم میں ہم کسی عملی کام کو حل کرتے ہیں تو اسے اطلاقی تحقیق کہا جاتاہے۔ جس ریسرچ میں ہم اعداد و مقدار کی بات کرتے اور شماریات کے ذریعے اپنے نظریات کوپیش کرتے ہیں، اسےQuantitative Research کہتے ہیں۔ اگر تجربات اور دلائل کے ذریعے کسی نظریے کو ثابت کیا جائے تو اسے Qualitative Research کہتے ہیں جبکہ کسی بھی ایک عمل کو باربار اتنی باردہرانا کہ جب تک متوقع نتائج سامنے نہ آجائیں، اسے Iterative Research کہا جاتاہے۔ تحقیق کیلئے آپ کو مرحلہ وار عمل کرنا پڑتاہے،جیسے پہلے مشاہدہ ، پھر پس منظر کی تحقیق، اس کے بعد مفروضات سامنے رکھنا اور پھر اسی حوالے سے سادہ سا لائحہ عمل یاتجربہ کرنا۔

تحقیق کا اطلاق

تحقیق صرف آپ اپنی ذات کیلئے نہیں کرتے بلکہ کسی بھی موضوع یا چیز کی گہرائی میں جا کر کچھ ایسے نتائج سامنے لاتے ہیں، جو ہر ایک کیلئے فائدہ مند ہوںاور اگر بعد کے لوگ اس تحقیق کو مزید جاری رکھنا چاہیں تو آپ کی محنت ان کے کام آئے۔ اس لیے آپ کی تحقیق کا معیار بہت اعلیٰ ہونا چاہئے تاکہ اس کا اطلاق مستقبل کے کسی بھی مںصوبے پر ہو سکے ۔

تحقیق کے مقاصد

کسی بھی چیز پر تحقیق کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن کامیابی کی صورت میں جو اعزاز و اکرام آپ کے حصے میں آتے ہیں، ا س کا بھی کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ اسی لئے جب آپ کو موقع ملے تو اپنی دلچسپی کے موضوع پر گہرائی میں جا کر تحقیق کریں، چاہے وہ آپ کی ڈگری کا لازمی حصہ ہو یا پھر ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ۔تحقیق کے دوران طلبا نہ صرف اپنی معلومات و تجربات میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ذہن کے دریچوں میں اٹھنے والی الجھنوں کو دور کرتے ہوئے سوالات کے جوابات ڈھونڈتے ہیں۔ مختلف توجیہات و مفروضات کے بارےمیں ان کے دماغ میں جو ابہام ہوتاہےوہ اسے دور کرتے ہیں اور اس سے معاشرے کو بھی فائدہ ہوتاہے۔مزید یہ کہ کوئی بھی طالبعلم اپنے کسی مضمون یا موضوع پر تحقیق کررہاہے تو اس کے بارے میں پہلے سے موجود علمی مواد کا مطالعہ اس کے علم اور مہارت میں زبردست اضافہ کرتاہے، وہ تمام تر حقائق سے آگاہ ہوتاہے اور اس کیلئے تجزیہ کرنا آسان ہو تا چلاجاتاہے۔ کسی بھی موضوع پر تحقیق کے حوالے سے یا مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے کئی پہلو سامنے آتے ہیں اورایک کے بجائے کئی راستے یا طریقے سامنے آتے چلے جاتے ہیں۔جب طالبعلم پہلے سے شائع شدہ تحقیق کے مضامین کا مطالعہ کرتاہے تو اس کے دماغ کے بند دریچے کھلتے چلے جاتےہیں، وہ تحقیق کے وجدان کو سمجھنے لگتاہے، جس سے اس کا اپناو جدان تیز ہونے لگتا ہے۔ جب وہ شائع شدہ مواد پڑھتاہے اور تحقیق کے اندر مشغول ہونا شروع ہوتا ہے تو اسے اپنی دلچسپی کا بھی ادراک ہونے لگتاہے کہ آیا اس کی دلچسپی بڑ ھ رہی ہے یا کم ہو رہی ہے۔ یہی وہ وقت ہوتاہے کہ وہ تحقیق کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں فیصلہ کرلے۔

تحقیق کے مراحل

تحقیق کا ایک طریقہ کار ہوتاہے، جس کے مطابق آپ کو اپنی تحقیق مرحلہ وار آگے بڑھانی ہوتی ہے۔ یہ ترتیب کچھ اس طرح ہے۔
1۔ موضوع کا انتخاب ،2۔ مسئلے کو بیان کرنا ، 3۔ علمی موادکا مطالعہ ، 4۔ تحقیقی خلا کو تلاش کرنا، 5۔ مفروضوں کو بیان کرنا ، 6۔ تحقیق کاڈیزائن تیار کرنا 7۔ تجربہ کرنا، 8۔ حاصل شدہ اعدادوشمار کا تجزیہ کرنا، 9۔ اخذکردہ نتائج کی تشریح کرنا، 10۔
اپنے کام کی فائنل رپورٹ تیار کرنا۔

ان مراحل پر عمل کرکے آپ اپنی تحقیق مکمل کرسکتےہیں۔ کسی بھی مرحلے کو عمدگی سے سمجھنے یا انجام دینے کیلئے اپنے سینئرز یا انٹرنیٹ کا سہارا لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

Leave a Reply