Psychological Problems And Solutions
Psychological Problems And Solutions

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری  (nervous weakness) ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے۔علامات میں کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس بیماری کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا اس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے، ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو، ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے

اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ معاشی تفکرات،بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔ اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کا م بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدن انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کار کردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔

اعصابی کمزوری کے مجموعی صحت (health) پر اثرات

اعصابی کمزوری (asabi kamzori) سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور با لواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط بھی ہو تے ہیں۔یوں جب اعصابی نظام کی کار کردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پوارا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا ہے۔

*جسمانی کمزوری  (jismani kamzori) نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔
*چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔
*پورے بدن میں دردیں اور کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔
*بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔
*کسی کام میں دل نہیں لگتا طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
*بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی (suicide) تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔
*گھبراہٹ  (anxiety)  اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔
*علاوہ ازیں کئی دیگر عوامل جیسے ضعفِ دماغ ،خون کی کمی،ذیابیطس،لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم،اچانک صدمہ،نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔بعد ازاں اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔پھل،دودھ اور خشک میوہ جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں۔

گھریلو تراکیب

بطورِ گھریلو ترکیب فوری تسکین کے لیے میجک آئل کا پٹھوں پر ہلکا مساج کریں اور نصف گھنٹے تک اعصاب کو ہوا نہ لگنے دی جائے۔درد سے وقتی نجات حاصل ہو گی۔مستقل طور پر اعصابی درددوں سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل طبی تراکیب استعمال کریں:
*کھجور (khajoor) 7 عدد دودھ میں پکا کر رات کو سوتے وقت کھجوریں کھا کر دودھ پی لیا کریں۔
*کشمش 15 گرام،مغز بادام 10 عدد اور سیاہ چنے15 گرام رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیا کریں۔ ا
*اسی طرح مغز بادام، مغز اخراٹ،مغز پستہ، مغز چلغوزہ اور مغز فندق ہم وزن سفوف بنا کر برابر وزن مصری ملا کر صبح و شام نہار منہ دودھ کے ایک گلاس میں ایک بڑا چمچ ملا کر استعمال کریں۔
*سلاجیت ،اذراقی،فلفل سیاہ، اشنہ اور کشتہ فولاد ایک ایک گرام باہم ملا کر چنے برابر گولیاں بنا کر ایک گولی صبح و شام کھانے کے بعد کھا لی جائے۔

دھیان رہے کہ ہائی بلڈ پریشر (high blood pressure) کے مریض مندرجہ بالا طبی تراکیب اپنے معالج کے مشورے سے استعمال میں لائیں۔ورنہ مزید مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اعصابی کمزوری سے نجات پانے کے لیے بازار میں ادویات بآسا نی دستیاب ہیں۔لبوبِ کبیر،دوا ء المسک جواہر،خمیرہ ابریشم خاص،حب جواہر،حب عنبر مومیائی وغیرہ اعصاب کو تقویت کے لیے قابل بھروسا ادویات ہیں۔ پرہیز کسی بھی مرض سے چھٹکارا پانے کا لازمی عنصر مانا جاتا ہے۔ بادی، ترش، ثقیل اور غیر ضروری چکنائیوں سے بچا جائے۔ ہم وثوق سے کہتے ہیں کہ آپ کے پٹھے مضبوط ہو کر آپ کے تن و من کو مضبوطی فراہم کرنے والے بن جائیں گے۔

Psychological Problems And Solutions

Nervous weakness is a disease that affects the human nervous system and its symptoms include the inability to function properly. Symptoms include tremors, inability to move the limbs completely. And there are problems with walking. The patient may have difficulty sleeping as well as emotional problems. Experts on the disease say that exercise is as important as medicine for people with the disease, it does not have to be very intense, even light exercise can be a part of your daily life.

Nerves are a very important and essential part of our body. Economic worries, uncertainty, and national conditions have made us all nervous. The nerves are a system connected to the brain that plays a key role in controlling all the functions of the whole body. The nerves are fibrous fibers that keep the brain connected to other systems in the human body. When the nerves become weak or fail to function, the human body suffers from many problems.

Effects of Nervous Weakness on Overall Health
Nervous weakness (Asabi kamzori) makes the whole body weak. Because not only the nervous system but all the systems of the human body perform the functions of the brain and directly or indirectly all of these are connected to the nervous system. Thus, when the functioning of the nervous system is impaired, the whole human body begins to be affected.

* Physical weakness (jismani kamzori) becomes noticeable and laziness begins to dominate.
* The face becomes dull and depressed.
* Pain all over the body and severe pain in the shoulders, back, and legs.
* Due to lack of appetite, nothing is eaten or drunk. As a result, a person becomes weak and starts wishing for premature death.
* I don’t feel like doing any work. Sadness and boredom become prominent in nature.
* Sometimes the patient goes home so much in frustration and despair that he even starts thinking about committing suicide.
* Anxiety and fear of the hands and feet cold and cold sweat also begin to come frequently.
* In addition, many other factors such as brain weakness, anemia, diabetes, low blood pressure, anxiety and grief, sudden trauma, excessive use of drugs, can also cause nervous weakness.

First, consider the cause of your illness and inform your doctor of the full details. Then follow your doctor’s instructions to balance your diet. Eat certain amounts of fruits, milk, and dried fruits in your daily diet. Must add

Home Remedies
As a home remedy, for quick relief, lightly massage the magic oil on the muscles and do not let the nerves get wind for half an hour. There will be temporary relief from the pain. Use the following medical techniques to get rid of the nerve pain permanently. Do:
* Boil dates (khajoor) in 7 pieces of milk and eat dates at night while sleeping and drink milk.
* Soak 15 grams raisins, 10 almonds, and 15 grams black gram at night and eat it in the morning and drink lukewarm milk. ا
* In the same way, make almond kernels, walnut kernels, pistachio kernels, walnut kernels, and almond kernels.
* Salajit, Azraqi, Black Pepper, Ashna, and Kishta Steel should be mixed with one gram and made into tablets equal to the gram.

Be aware that patients with high blood pressure should use the above medical techniques with the advice of their doctor. Otherwise, more problems may occur. Medicines are easily available in the market to get rid of nervous weakness. Laboob-e-Kabir, Al-Musk Jawahar, Khamaira Abrisham Khas, Hub Jawahar, Hub Amber Momiya, etc. are reliable medicines for strengthening the nerves. Diet is considered to be an essential element in getting rid of any disease. Avoid greasy, sour, heavy, and unnecessary fats. We confidently say that your muscles will become stronger and your body and mind will become stronger.

Leave a Reply