How To Get Rid Of Upper Lip Hair
How To Get Rid Of Upper Lip Hair

اپر لپس سے چھٹکارا پانے کے ٹوٹکے

خواتین کے چہرے پر بال غیر متوازن ہارمونز یا موروثی وجوہات کی بناء پر ہوتے ہیں۔ اپرلپس پر بال ہونا عام بات ہے۔ صاف ستھرے چہرے پر بال الجھن میں مبتلا کردیتے ہیں اور پارلر کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن بعض اوقات وقت کی کمی یا سفر میں ہونے کی وجہ سے اگر پارلر نہ جاسکیں تو گھر پر بھی ان ناپسندیدہ بالوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
ذیل میں اپر لپس سے بال صاف کرنے کے کارآمد نسخے درج کیے جارہے ہیں

شکر اور لیموں

لیموں میں بلیچ کرنے کی خصوصیات موجود ہیں جبکہ شکر اسکرب کا کام دیتی ہے ۔ ایک لیموں کو نچوڑ کر اسکا رس نکال لیں اس میں ایک چائے کا چمچ شکر ملالیں۔
۔ چہرے کو دھو کر صاف کرلیں۔
۔ اس مکسچر کو اپر لپس پر لگائیں اور ہلکا مساج کریں ۔
۔ پندرہ منٹ بعد دھولیں۔
۔ ایک ہفتے تک اسی طرح کریں ۔ بالوں کی افزائش میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

براؤن شوگر ویکسنگ

۔ دو کھانے کے چمچ براؤن شوگر ایک گلاس پانی میں ملائیں ۔ چند قطرے لیموں شامل کرلیں۔
۔ درمیانی آنچ پر پکائیں ، مستقل چمچہ چلاتی رہیں یہاں تک کہ یہ مکسچر گاڑھا ہوجائے ۔
۔ براؤن شوگر کا یہ ویکس اپر لپس پر پھیلائیں۔
۔کاٹن کے کپڑے سے دبائیں اور ایک منٹ انتظار کریں۔ پھر کپڑے کو بالوں کی مخالف سمت میں تیزی سے ہٹالیں۔

انڈے کی سفیدی اور ہلدی

انڈے اور ہلدی سے بنے ماسک ے اپر لپس سے بال صاف کیے جاسکتے ہیں۔
۔ ایک کھانے کا چمچ ہلدی ایک انڈے کی سفیدی میں شامل کریں ۔
۔ یہ مکسچر اپر لپس پر لگائیں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں۔
۔ جب ماسک سوکھ جائے تو کھینچ کر اتار دیں۔
۔ نیم گرم پانی سے دھولیں۔
یہ ماسک ہفتے میں چار مرتبہ لگائیں بال مکمل طور پر صاف ہوجائیں گے۔

ہلدی اور دودھ

ہلدی میں زخم کو بھرنے کی خصوصیات کے علاوہ جلد کو چمکدار بنانے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ ہلدی کو دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے جلد چمکدار ہوتی ہے۔
۔ ایک کھانے کا چمچ ہلدی ،دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا کر لگائیں ۔
۔ایک مہینے میں ہی بالوں کی افزائش کم ہوجائے گی۔
۔ ہلدی کو کریم یا پانی کے ساتھ شامل کر کے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

دہی ، بیسن اور ہلدی

یہ ترکیب چہرے کے بال صاف کرنے کے ساتھ اپر لپس کی رنگت کو بھی صاف کرتی ہے ۔ چکنی جلد والی خواتین اسے کسی ری ایکشن کے خطرے کے بغیر استعمال کر سکتی ہیں ۔
۔ دو چائے کے چمچ دہی ، بیسن اور ہلدی کو ایک باؤل میں مکس کر کے پیسٹ بنالیں ۔
۔ یہ پیسٹ اپر لپس پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑدیں۔
۔ پھر آہستہ آہستہ مل کر یہ پیسٹ اتار دیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔

گرم یا ٹھنڈی ویکسنگ

ویکس کو کسی برتن میں ڈالکر پگھلایا جاسکتا ہے اسی ویکس کو انگلی پر لے کر اپر لپس پر لگائیں اور پھر انگلی تیزی کے ساتھ ہٹائیں ، ویکس کے ساتھ جلد کے بال بھی آجائیں گے۔
ہاٹ ویکس سے صاف کیے گئے بال ۴ سے ۶ ہفتے بعد ہی دوبارہ نمودار ہوجاتے ہیں۔
ٹھنڈے ویکس سے تکلیف زیادہ ہوتی ہے لیکن نتائج دونوں کے یکساں ہوتے ہیں۔

تھریڈنگ

اپر لپس صاف کرنے کا ایک طریقہ تھریڈنگ بھی ہے ۔ اس میں دھاگے کی مدد سے بالوں کو لپیٹ اکھاڑا جاتا ہے ۔ تھریڈنگ پارلر میں زیادہ بہتر طریقے سے ہوتی ہے ۔لیکن اگر آپ کو اس کا طریقہ آتا ہے تو گھر پر بھی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

مسور کی دال

مسور کی دال کا آٹا دودھ کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ یہ پیسٹ اپرلپس اور چہرے کے بقید حصوں (جہاں کے بال صاف کرنا ہوں) پر لگالیں۔
جب یہ چہرہ خشک ہوجائے تو رگڑ کر صاف کرلیں اور پانی سے دھولیں۔

کارن فلور اور دودھ

اپر لپس صاف کرنے کے لیے بہت آسان ترکیب ہے۔
۔ آدھا چائے کا چمچ کارن فلور دودھ میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں ۔
۔ یہ پیسٹ اپر لپس پر لگائیں اور ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں۔
۔ ۲۰ منٹ بعد یہ ماسک کھینچ کر اتار دیں۔
۔ ایک ہفتے روزانہ استعمال سے بالوں کی افزائش میں کمی ہوجائے گی۔

لیموں اور شہد

۔ لیموں کا رس اور شہد اچھی طرح مکس کر کے بالوں پر لگائیں اور ۲۰ منٹ بعد دھولیں ۔
۔ دو ہفتے کے روزانہ استعمال سے بالوں کی افزائش میں کافی کمی ہوجائے گی ۔

How To Get Rid Of Upper Lip Hair

Tips to get rid of upper lipstick

Women’s facial hair is caused by unbalanced hormones or hereditary factors. It is common to have hair on the upper lip. The hair on the clean face gets confused and you have to go to the parlor. But sometimes due to lack of time or travel, if you can’t go to the parlor, you can get rid of this unwanted hair at home.
Here are some tips to help you get the most out of your hair

Sugar and lemons

Lemons have bleaching properties, while sugar acts as a scrub. Squeeze a lemon and squeeze the juice. Add a teaspoon of sugar.
۔ Wash and clean the face.
۔ Apply this mixture on the upper lips and give a light massage.
۔ Wash off after 15 minutes.
۔ Do this for a week. There will be a significant reduction in hair growth.

How To Get Rid Of Upper Lip Hair

۔ Mix two tablespoons of brown sugar in a glass of water. Add a few drops of lemon.
۔ Cook over medium heat, stirring constantly until the mixture thickens.
۔ Spread this wax of brown sugar on the upper lips.
Press with a cotton cloth and wait a minute. Then quickly remove the cloth in the opposite direction of the hair.

Egg whites and turmeric

Eggs and turmeric masks can be used to clean hair with the upper lip.
۔ Add a tablespoon of turmeric to one egg white.
۔ Apply this mixture on the upper lips and leave it for an hour.
۔ When the mask is dry, pull it off.
۔ Rinse with lukewarm water.
Apply this mask four times a week and the hair will be completely cleansed.

Turmeric and milk

In addition to wound healing properties, turmeric also has the ability to brighten the skin. Using turmeric mixed in milk makes the skin glow.
۔ Mix one tablespoon of turmeric with milk and make a paste.
Hair growth will decrease in a month.
۔ Turmeric can also be applied with cream or water.

Yogurt, basin, and turmeric

This recipe cleanses the hair of the face as well as the color of the upper lips. Women with oily skin can use it without the risk of any reaction.
۔ Make a paste by mixing two teaspoons of yogurt, basin and turmeric in a bowl.
۔ Apply this paste on the upper lips and leave it for fifteen minutes.
۔ Then slowly remove the paste together and wash with lukewarm water.

Hot or cold waxing

Wax can be melted by putting it in a pot. Apply the same wax on the fingers and apply it on the upper lips and then remove the finger quickly. With the wax, skin hair will also come.
Hot waxed hair reappears after 3 to 4 weeks.
Cold wax causes more pain but the results are the same for both.

Threading

Threading is also a way to clean the upper lip. The hair is pulled out with the help of a thread. Threading is best done in a parlor, but can also be done easily at home if you know-how.

Lentils

Mix lentil flour with milk to make a paste. Apply this paste on the upper lip and the rest of the face (where the hair is to be cleaned).
When the face is dry, rub it clean and wash it with water.

Corn flour and milk

A very easy recipe to clean the upper lip.
۔ Mix half a teaspoon of cornflour in milk to make a thick paste.
۔ Apply this paste on the upper lips and leave it on for 5 minutes.
۔ After 5 minutes, take off the mask.
۔ One week of daily use will reduce hair growth.

Lemons and honey

۔ Mix lemon juice and honey well and apply on hair and wash off after 5 minutes.
۔ Two days of daily use will significantly reduce hair growth.

Leave a Reply