Causes of Dark Spot and Home Remedies
Causes of Dark Spot and Home Remedies

Causes of Dark Spot and Home Remedies

Causes of Dark Spot and Home Remedies Shadows or dark spots on the face are caused by excess melanin. This is usually when the skin is damaged. Melanin is a substance that is responsible for skin color. The discoloration of the skin can be due to an upper injury or an internal defect. The part of the skin where the amount of melanin is high starts to turn black

Reasons
There are several possible causes for dark spots on the skin:
* When the sun’s rays fall on the skin, the skin begins to make extra melanin, which causes the skin to change color. The skin does this to protect itself from ultraviolet rays.
* Hormonal changes in the body can also cause shadows on the face. Skin pigmentation may increase, especially during pregnancy.
* With age, dark spots appear on the skin, which is due to the fact that the process of replacing the old skin with new skin is slow.
* Liver damage can affect skin color. If the liver is damaged, toxins cannot be excreted from the skin cells.
* Nail pimples also leave scars on the skin due to lack of proper care.
* In skin cancer, the texture, and color of the skin change. Prolonged exposure to the sun’s rays or a chemical causes cells to overgrow, which can eventually lead to cancer.

Treatment
* If shadows or dark spots start appearing on the skin, the first thing to do is to see a doctor and find out the real cause. If all goes well internally, there is a way to get rid of it.
* Laser therapy can treat these spots. This therapy turns the dark part of the skin white.
* Physicians also recommend various creams to be applied on the skin, one of which is the essential cream, which is used for three to four weeks to remove dark spots forever.

Causes of Dark Spot and Home Remedies
In addition to medical treatment, home remedies can also be used to get rid of dark spots:
* Vitamin A and E creams: Uniform skin tone and improve overall skin health.
* Castor oil: Apply castor oil twice a day on the affected part of the skin, it will stop the excess growth of melanin and will soften the skin.
* Vitamin C: Foods that contain vitamin C such as strawberries, oranges, etc. prevent the formation of excess melanin.
* Aloe vera: Use twice a day to brighten the skin tone.
* Sandalwood: Mix sandalwood powder with glycerin and rose water to make a paste. This mask is useful for removing dark spots.
* Honey: Mix honey in sugar and scrub your face with it. This will remove the dead skin from the skin that causes the discoloration.

چھائیوں کی وجوہات اورگھریلو ٹوٹکوں سے علاج

چھائیاں یا سیاہ دھبے چہرے پر میلانین کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ یہ عموماً تب ہوتا ہے جب جلد کو کوئی نقصان پہنچتا ہے ۔ میلانین وہ مادہ ہے جو جلد کی رنگت کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ جلد کی رنگت کا تبدیل ہونا کسی اوپری چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے یا اندرونی خرابی کے باعث بھی۔ جلد کے جس حصے پر میلانین کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے اس حصے کا رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے

وجوہات

جلد پر سیاہ دھبوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں :
*سورج کی شعائیں جلد پر پڑنے سے جلد اضافی میلانین بنانے لگتی ہے جس سے جلد کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے ۔ جلد ایسا خود کو الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے کرتی ہے ۔
*جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے باعث بھی چہرے پر چھائیاں پڑ سکتے ہیں ۔ خصوصاً دوران حمل جلد کی پگمنٹیشن میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
*عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر سیاہ دھبے پڑنے لگتے ہیں جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پرانی جلد کی جگہ نئی جلد آنے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔
*جگر کی خرابی سے جلد کی رنگت متاثر ہو سکتی ہے ۔ جگر میں اگر خرابی پیدا ہو جائے تو جلد کے سیلز سے ٹاکسنز خارج نہیں ہو پاتے ۔
*کیل مہاسے بھی مناسب دیکھ بھال نہ ملنے سے جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں ۔
*جلد کے کینسر میں جلد کی ساخت اور رنگت تبدیل ہوجاتی ہے ۔ سورج کی شعاؤں سے ایک طویل عرصے تک نقصان پہنچنے یا کسی کیمیکل کی وجہ سے سیلز ضرورت سے زیادہ بڑھنے لگتے ہیں جو آخر میں کینسر کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔

علاج

*جلد پر چھائیاں یا سیاہ دھبے رونما ہونے لگیں تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کو دکھا کر اس کی اصل وجہ کا پتا لگایا جاتا ہے۔ اگر اندرونی طور پر سب ٹھیک ہو تو اس سے نجات پانے کا طریقہ معلوم کیا جاتا ہے ۔
*لیزر تھیراپی سے ان دھبوں کا علاج ممکن ہے ۔ اس تھیراپی سے جلد کا سیاہ حصہ گورا ہو جاتا ہے ۔
*معالج جلد پر لگانے کے لیے مختلف کریمیں بھی تجویز کرتے ہیں جن میں سے ایک لازما کریم ہے جن کا تین سے چار ہفتوں تک استعمال سیاہ دھبوں کو ہمیشہ کے لیے مٹا دیتا ہے ۔

گھریلو ٹوٹکے

طبی علاج کے علاوہ گھریلو ٹوٹکوں سے بھی سیاہ دھبوں سے نجات پائی جا سکتی ہے :
*وٹامن اے اور ای کریمیں: جلد کی رنگت کو یکساں بناتی ہیں اور جلد کی مجموعی صحت بھی بہتر بناتی ہیں ۔
*کسٹر آئل : جلد کے متاثرہ حصے پر کسٹر آئل دن میں دو بار لگائیں اس سے میلانین کی اضافی نشونما رک جائے گی اور جلد ملائم ہو گی ۔
*وٹامن سی: ایسی غذائیں جن میں وٹامن سی ہوتا ہے جیسے کہ اسٹرا بیری ، نارنجی وغیرہ اضافی میلانین کو بننے سے روکتے ہیں ۔
*ایلوویرا: دن میں دو بار استعمال جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے ۔
*صندل: صندل پاؤڈر میں گلسرین اور عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ سیاہ دھبے دور کرنے کے لیے یہ ماسک مفید ہے ۔
*شہد: چینی میں شہد ملا لیں اور اس سے چہرے کی اسکربنگ کریں ۔ اس سے جلد پر سے وہ مردہ جلد نکل جائے گی جو دسیاہ رنگت کا سبب بنتی ہیں ۔

Leave a Reply